ملک بھر میں آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان

کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران سندھ، شمال، مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیزہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ اس دوران مشرقی بلوچستان، سندھ، جنوبی خیبر پختونخوا، جنوبی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار،کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں پرموسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران سندھ، پنجاب ،کشمیر، بالائی خیبرپختو نخوا، شمالی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت تربت 41، جوہر آباد اور نور پور تھل میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں