جیوز گوادر ایجوکیشنل اینڈ انوائر مینٹل ویلفیئر سوسائٹی کی تحت آرٹ کلاسز کا آغاز

گوادر(انتخاب نیوز) جیوز گوادر ایجوکیشنل اینڈ انوائرمینٹل ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے جیوز گوادر آرٹسٹ شائینہ رشید کی سربراہی میں آرٹ کی تربیت کلاس شروع ہوگئیں۔ آرٹ اور آرٹسٹ کے لیے ایک برتر مقام فراہم کرنے کے حوالے سے جیوز گوادر کا کردار فقیدالمثال رہا ہے اور اس سلسلے میں اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے معاونت ہو یا آرٹ کلچر کے فروغ کے لیے آرٹ نمائش ہو یا ورکشاپ کا سلسلہ ہو، جس کی ایک مثالیہ رہی ہے۔ اب کے جیوز گوادد میں نوجوان آرٹسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹ سے فارغ التحصیل طالب علم آرٹسٹ شاہینہ رشید کی سربراہی میں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کے ایک اچھا پلیٹ فارم کلاسز کی شکل میں شروع کیا ہے۔ جس میں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات داخلہ لے رہے ہیں۔ آرٹ کی کلاسز اوقات کار شام پانچ ہوں گے۔ اس سلسلے میں داخلے میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ و طالبات جیوز گوادر کے آفس میں رابطہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں