جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا وی سی کی نااہلی پر وائٹ پیپر شائع کرنیکا فیصلہ
کوئٹہ (انتخاب نیوز) جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کا ایک اہم اجلاس زیر صدار ت نذیر احمد لہڑی چیئر مین ایڈمنسٹریٹو آفیسر ز ایسوسی ایشن منعقد ہو ا اجلاس میں بلوچستان یونیورسٹی ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صد ر ِحاجی شاہ علی بگٹی، اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنر ل سیکرٹری پروفیسر فرید خان اچکزئی، ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری گل جان کاکز آفیسر ز ایسوسی ایشن کے جنر ل سیکرٹری نعمت اللہ کاکز حافظ عبدالقیوم شاہوانی، عبدالوحید محمد حسنی، سید محبوب شاہ، سید شاہ بابر، حاجی عبدالرشید مینگل، محمد اسماعیل پر کانی،پروفیسر ڈاکٹر رحیم بخش مہر، پروفیسر ارسلان شاہ، پروفیسر دوستک جمالدینی، ارباب عبدالرشید کاسی، ملک محمد طاہر، شمس علیزئی سمیت دیگر نے شر کت کی۔ اجلاس سے میں جامعہ بلوچستان کے ملازمین کو درپیش مسائل جن میں جامعہ ملازمین کوگزشتہ دو مہینوں سے تاحال تنخواہوں کی عدم ادائیگی، دیگر الاؤنسز کی بقایاجات کی ادائیگی، غیر قانونی طور پر جامعہ کے فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی اجلاس کا انعقاد اور آئندہ کا لائحہ عمل شامل تھا۔اجلاس کے شرکا نے ان تمام مسائل پر سیر حاصل بحث کی اور جامعہ کے ملازمین کو مکمل تنخواہوں کی بقایاجات سیمت مستقل ادائیگی تک ہڑتال کو جاری رکھتے ہو ئے جامعہ کے تمام شعبہ جات ایڈ منسٹریشن اور اکیڈمک کو غیر معینہ مدت تک بند کر نے کا فیصلہ جار ی رکھنے ہو ئے سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں، ٹریڈ فیڈریشنز اور یونیز، وکلا اور طلبا تنظیموں سے رابطہ کر نے اور جامعہ کی موجودہ صورتحال جامعہ وائس چانسلر کی نااہلی پر وائٹ پیپر شائع کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس کے شر کا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جامعہ ملازمین کے حقوق کے حصول کے لئے کسی قسم کے قربانی سے دریغ نہیں کر ینگے۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ندیر احمد لہڑی نے کہا کہ افسوس کا امر ہے کہ عدالت عظمی کے احکامات کے بر عکس جامعہ سربر اہ اور انتظامیہ آج تک پچھلے مہینے کی تنخواہ اور بقایاجات کی ادا ئیگی کر نے میں ناکام ہو چکی ہے جو کہ ان کے نائلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اس موقع پر حاجی شاہ علی بگٹی نے کہا کہ جب سے جامعہ کے اس ناہل سربراہ نے چار ج سنبھالا ہے اس وقت سے جامعہ کے تمام ملازمین، طلبا سر اپا احتجاج ہے اور جامعہ کے سر براہ کو اپنے مر اعات سے غرض ہے نہ کہ صوبہ کے اس قدیم مادر علمی سے جو کہ قابل افسوس ہے۔اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ نے کہا کہ جامعہ وائس چانسلر اور انتظامیہ کے ناقص اور ناہلی کی وجہ سے جامعہ پچھلے دس دنوں سے مکمل بند پڑ ا ہے اور غیر قانونی طور پر اجلاس منعقد کرنے اور اپنے لیئے مراعات کی منظوری کی تگ و دو میں مصروف عمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی ان کے ہر تعلیم اور ملازم دشمن فیصلے کے خلاف سیسہ پلا ئی دیوار بنے گی۔جوائنٹ کمیٹی جامعہ بلوچستان نے جامعہ کے تمام ملازمین سے اپیل کی ہے کہ جامعہ کی موجودہ صورتحال پر اپنے صفوں میں اتحاد و اتفاق کو بر قرار رکھتے ہو ئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فیصلوں پر کار بند رہیں اور صوبائی حکومت سے جامعات کے گرانٹ ان ایڈ میں فور ی طور پر دس ارب روپے مختص کر نے کا مطالبہ کیا تاکہ جامعہ بلوچستان سمیت صوبہ کے تمام جامعات کے مالی بحران کا خاتمہ ہو سکے۔


