لسبیلہ کے اسکولوں کی خستہ حال عمارتوں کی مرمت کروائی جائے، ڈی ای او
بیلہ (انتخاب نیوز) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (فیمیل)لسبیلہ رفعت شاکر بلوچ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے اپیل کی ہے کہ لسبیلہ کے کئی اسکولوں کی عمارتیں بارشوں و سیلابی ریلوں کے بعد منہدم ہوچکی ہیں اور کئی ایسے اسکول ہیں جن کی عمارتیں شدید خستہ حالی کا شکار ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتے سے ہی اسکول کھل رہے ہیں جبکہ اسکول کھلتے ہی طلبہ و طالبات کو گرمی میں آسمان تلے بٹھانا ہوگا جوکہ بچوں کے ساتھ بھی ناانصافی کے مترادف ہوگا اس کے علاہ اسکولوں کی عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے ان اسکولوں میں رکھی کتابیں و دیگر ضروری سامان کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے، لہٰذا یہ اپیل کرتی ہوں کہ فوری طور پر لسبیلہ کے اسکولوں کا ہنگامی دورہ کیا جائے اور اسکولوں کی عمارتیں مرمت کی جائیں اور چند اسکول ایسے بھی ہیں جن عمارتیں سیلابی ریلوں میں بیہ گئی ہیں۔


