وزیراعلیٰ بلوچستان کی سیلاب سے متاثرہ گلوکار عبدالوہاب کیلئے 2 لاکھ روپے کی گرانٹ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے سیلاب سے متاثر گلو کار عبد الوہاب کے لئے 2لاکھ روپے کی گرانٹ جا ری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے گلوکار عبدالوہاب بگٹی کا گھر سیلابی پانی کے باعث متاثر ہوا تھا جس کے بعد وزیراعلیٰ نے گلو کار عبدالوہاب بگٹی کے لئے 2لاکھ روپے خصوصی گرانٹ جا ری کردی۔ گرانٹ عبدالواہاب بگٹی کو ڈیرہ مراد جمالی کے ڈپٹی کمشنر کے ذریعے ادا کی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں