خوست دھرنا کمیٹی کے مطالبات فوری منظور کیے جائیں، پشتون قوم پرست
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پشتون قوم پرست جماعتوں کا اجلاس زیر صدارت عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری مابت کاکا باچاخان مرکز میں منعقد ہوا جس میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سنئیر ڈپٹی چئیر مین عبدالرحیم زیارتوال،پشتون تحفظ موومنٹ کے صوبائی کوآرڈینیٹر نورباچا رکن مرکزی کمیٹی سید زبیر شاہ،نیشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے صوبائی ترجمان انجینئر ایمل خان ناصر صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی اراکین شیراسلام کاکڑ دلاور خان عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری نذر علی پیر علیزئی شریک ہوئے۔ اجلاس میں 14اگست کو خوست میں پر امن احتجاجی مظاہرین پر سرعام فائرنگ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خوست دھرنا کمیٹی کی جانب سے پیش کئے گئے مطالبات پر فوری عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا۔ اجلاس میں سانحہ خوست رونما ہونے کے بعد اب تک کئے گئے اقدامات پرغور و خوض اور فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی سطح پر آل پارٹیز اجلاس 30۔اگست کو شام 5 بجے پشتون خواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا جبکہ آل پارٹیز کے زیر اہتمام 2 ستمبر کو صبح 10بجے زیارت بازار میں خوست اور زیارت میں رونما ہونیوالے واقعات کیخلاف احتجاجی جلسہ ہوگا آل پارٹیز میں شامل تمام جماعتوں کے ضلعی ذمہ داران اور کارکنوں کو جلسہ میں بھر پور شرکت کی تاکید کی گئی۔ اجلاس میں ملک بھر باالخصوص صوبے کے طول وعرض میں طوفانی بارشوں سیلابی ریلوں اور اس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع انفراسٹرکچر کی مکمل تباہی زراعت اور گلہ بانی کی شعبوں میں پہنچنے والے ناقابل تلافی زیان پر گھری تشویش کااظہار کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت بین الااقوامی امدادی تنظیموں سے انسانی ہمدردی کے بنیادپر متاثرین کی داد رسی رابطہ سڑکوں ریلوے ٹریک کی بحالی پر ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کرنے کامطالبہ کیا گیا اور صوبے کی ملک بھر سے منقطع رابطہ بحال کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں اقدامات اٹھائیں کیونکہ طویل بارشوں سے صوبہ بھر میں اشیا خورونوش اور اشیا ضروریہ کی قلت پیدا ہوچکی ہے اجلاس میں عوام سے احتیاطی تدابیر اپنانے چوکنا رہنے کی اپیل کی گئی جبکہ سیلابی ریلوں سے شہید ہونیوالے افراد کے اہل خانہ سے دکھ درد کی اس گھڑی میں دلی ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیا گیا۔


