خیمہ ملا نہ راشن، ہزاروں لوگ نقل مکانی پر مجبور، کوہلو میں سیلاب متاثرین احتجاج پر مجبور

کوہلو (انتخاب نیوز) کوہلو کے سیلاب متاثرین کا صبر جواب دے گیا، مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین کا احتجاج بچے بھوک سے مررہے ہیں نہ خیمہ ملا نہ راشن ہزاروں لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہوگئے تفصیلات کے مطابق طوفانی بارشوں نے کوہلو کو شدید متاثر کردیا ہر طرف سیلابی صورتحال ہزاروں لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جاری بارشوں سے سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے متاثرین مختلف مسائل سے دوچار ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تاحال کئی علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع نہ ہوسکی مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین کا صبر جواب دے گیا ہیں نہ خیمہ ملا نہ راشن بچے بھوک سے مررہے سیلاب متاثرین کے شکوے ہی شکوے کئی علاقے کے متاثرین بے یارومددگار کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ہیں اور امدادی سرگرمیوں کے منتظر ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مختلف سیلاب متاثرین میں خیمے اور راشن فراہم کردئے ہیں ضلعی انتظامیہ کے پاس متاثرین کو فراہم کرنے کے لئے ٹینٹس ختم ہوگئے ہیں متاثرین نے چارپائیوں پر شاپر باندھ گزارا کرنے مجبور ہوگئے ہیں متاثرین کے پاس کھانے کے لئے راشن نہیں مختلف علاقوں کے متاثرین بے یارو مددگار بھوکے سونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں