بولان کے مقام پر اہم پل سیلابی ریلا بہا کر لے گیا، سندھ بلوچستان کا رابطہ منقطع

بولان (انتخاب نیوز) سندھ بلوچستان شاہراہ کا بولان کے مقام پر اہم پل سیلابی ریلا بہا کر لے گیا۔ ڈپٹی کمشنر بولان کے مطابق پنجرہ پل سیلابی ریلے میں بہہ گیا جس کے باعث بلوچستان کا سندھ پنجاب سے دو اہم جگہوں سے زمینی رابط منقطع ہوگیا۔ سیلابی ریلے نے سوئی گیس اور موبائل سروس کو بھی متاثر کیا ہے۔ سیلابی ریلے نے کچھی کے سینکڑوں کی تعداد میں دیہات کو زیر آب کیا ہے۔ ڈی سی بولان نے کہا کہ محدود وسائل میں رہتے ہوئے بہت جلد سیلاب متاثرین کو ریسکیو کرکے خیمے اور ریلیف راشن فراہم کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں