جھل مگسی میں 380 سیلاب متاثرین کو نجی کشتیوں کے ذریعے ریسکیو کرلیا گیا

جھل مگسی (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر جھل مگسی ڈاکٹر شرجیل نور کے احکاماتِ پر پرائیویٹ کشتیاں حاصل کرلی گئیں لیویز اور ضلعی انتظامیہ نے 380 افراد افراد کو ریسکیو کرلیا اب بھی ریسکیو آپریشن جاری ہے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر شرجیل نور کے مطابق ضلعی انتظامیہ سیلاب کی زد میں پھنسے ہوئے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر رہی ہے تاکہ لوگوں کی زندگیوں کو تحفظ فراہم کیا جاسکے قدرتی آفت سے مقابلہ تو نہیں کیا جاسکتا بلکہ نقصان کو کم کیا جاسکتا ہماری بھرپور کوشش ہے کہ ریسکیو آپریشن کے ذریعے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو نکالا جائے۔اس وقت باریجہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے ضلعی انتظامیہ عوام کے ساتھ کھڑی ہے مشکل حالات کے باوجود عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے ہم نے پہلے بھی عوام کی امداد میں ہر ممکن اقدامات کئے اب بھی اسے جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت میں پیش پیش ہیں انہوں عوام سے بھی التماس کی ہے کہ جن علاقوں میں لوگ محصور ہیں اس متعلق انتظامیہ کو آگاہ کریں تاکہ مشکل مشکل حالات میں اپنے بھائیوں کی مدد کی جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں