محکمہ داخلہ بلوچستان کی پاک ایران سرحدی علاقوں میں اشیاءکی ترسیل آسان بنانے کی ہدایت
کوئٹہ (انتخاب نیوز) محکمہ داخلہ بلوچستان نے پاک ایران سرحدی علاقوں کے کمشنر زاورڈپٹی کمشنر زکو ایران سے آنے والی ایل پی جی اوراشیءخوردونوش کی ترسیل کو آسان اور سہل باننے کی ہدایت کردی ۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے کمشنر مکران ڈویژن، کمشنر رخشاں ڈویژن اور سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے ایران سے ایل پی جی اور اشیاءخورد ونوش کی ترسیل کو آسان و سہل اور نرم بنایا جائے ،ایران کے سرحدی حکام کے ساتھ رابطہ کر کے ایل پی جی اور اشیا خوردوش کی ایران سے سپلائی کو نہ صرف برقرار رکھا جائے بلکہ اس میں اضافہ بھی کیا جائے اس اقدام کا مقصد سیلاب کے باعث زرائع آمد ورفت بند ہونے کے باوجود بھی لوگوں کو خوراک اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
Load/Hide Comments


