وینیزویلا پر امریکی حملہ، بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کیا گیا، اقوام متحدہ
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں، ڈپٹی سیکریٹری جنرل روزمیری ڈیکارلو نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی جانب سے یک بیان پڑھ کر سنایا۔گوتریس نے کہا کہ وہ ’گہری تشویش‘ میں ہیں کہ وینیزویلا میں امریکی اقدامات کے حوالے سے بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام نہیں کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ ’مجھے ملک میں ممکنہ عدم استحکام کے بڑھنے، خطے پر اس کے اثرات، اور اس نظیر پر گہری تشویش ہے جو یہ قائم کر سکتا ہے کہ ریاستوں کے درمیان تعلقات کس طرح قائم اور چلائے جاتے ہیں۔‘
Load/Hide Comments


