کور کمانڈر بلوچستان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

کوئٹہ(انتخاب نیوز)کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے سیلاب سے متاثرہ علاقہ لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کا دورہ کیا، کورکمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا کے دورہ کے موقع پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور متاثرین کوبحالی کی یقین دہانی کراتے ہوئے حوصلہ بڑھایا،ملاقات کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پورا ملک سیلابی صورتحا ل سے دوچار ہے، مشکل گھڑی میں اپنی قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ حکومت، سول انتظامیہ اورفوج متاثرین کی بحالی کیلئے مصروف عمل ہے،اس موقع پر کور کمانڈربلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے فوج کے ریلیف اور فری میڈیکل کیمپس کا بھی دورہ کیا اور ریسکیو آپریشن میں شریک جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں