سوئی، چھے روز سے بچی کی لاش نہ نکالنے کیخلاف ورثاء کا مظاہرہ اور شٹر ڈاؤن

ڈیرہ بگٹی (انتخاب نیوز) سوئی کشمور روڈ پر گزشتہ دنوں لینڑی نالہ کے سیلابی پانی میں بہہ جانے والی کار میں سوار بچی کی لاش نہ ملنے پر بچی کے ورثاء اور شہریوں نے اللہ والا چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔اس موقع پر تحصیل بازار میں شٹر ڈاؤن بھی کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں سابق صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان سینیٹر میر سرفراز بگٹی نے بھی شرکت کی۔ مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف شدید د نعرے بازی کی اور ٹائر نذر آتش کیے۔ اس موقع پر ورثاء کا کہنا تھا کہ گزشتہ چھے دنوں سے بچی کی لاش پانی میں پڑی ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں