منگچر، کلی محمد شہی میں زمین میں پڑنے والی دراڑ گہرے شگاف میں تبدیل

منگچر (انتخاب نیوز) منگچر کلی محمد شہی محمود گہرام ایریا میں زمین میں دراڑ پڑ گئی۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ سب سے پہلے 1935ء کے زلزلے میں یہاں پر دراڑ پڑی تھی جو وقت کے ساتھ ساتھ بند ہوگئی تھی، دس سال قبل بارشوں سے نمودار ہوئی، پھر حالیہ بارشوں سے بڑے شگاف کی شکل اختیار کرگئی ہے، سیلابی پانی کا بڑا حصہ اس شگاف میں جارہا ہے، یہ شگاف شمالاً جنوباً کلو میٹر کے حساب سے نمودار ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں