پنجگورمیں خیمے اور راشن منظور نظر افراد میں تقسیم، سیلاب متاثرین تکتے رہے
پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور کے سیلابی متاثرین نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 3 جولائی سے 26 جولائی تک مختلف علاقوں کے سیلاب متاثرین آج بھی امداد کے منتظر ہیں، کسی بھی متاثرین کو انتظامیہ کی جانب سے خاطر خواہ امداد نہیں کی گئی، خیمے اور راشن بااثر اور منظور نظر افراد میں تقسیم، متاثرین تکتے رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سینکڑوں ٹینٹ تقسیم کرنے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردشِ کرتی رہیں لیکن عملی صورت میں ہم نے نہیں دیکھا ایک چاردیواری میں آٹھ سے دس خاندانوں کے گھر بہہ گئے، آٹھ سے دس خاندان متاثر ہوئے۔ ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داروں نے ایک ٹینٹ دیا کوئی بتائے ایک ٹینٹ میں آٹھ خاندان اپنے بچوں کے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلع کو ٹینٹ راشن ودیگر امداد سامان ملے لیکن اصل حقداروں کو کسی قسم کا امداد نہیں ملی۔ انہوں نے کہا ہے کہ صوبائی و وفاقی حکومت کی جانب سے میڈیا میں متاثریں کی داد رسی کا اعلان کئے گئے لیکن افسوس بے سروسامان آج ہیں مشکل حالات آج ہم پر گزر رہی ہے پتہ نہیں امداد کس سال میں ملے گی۔ انہوں نے چیف سیکرٹری محکمہ پی ڈی ایم اے سے مطالبہ کیاہے کہ پنجگور متاثریں کی عدم بحالی انہیں امدادی سامان نہ ملنے کا نوٹس لیں۔


