کور کمانڈر بلوچستان آصف غفور کا بی بی نانی پل کا دورہ، جلد تعمیر کی ہدایت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے بی بی نانی پل کا دورہ کیا، جہاں پل کا حصہ منہدم ہونے کی وجہ سے لوگ گزشتہ تین روز سے پھنسے ہوئے تھے۔ کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف نے پل کو 29اگست تک بحال کرنے کی ہدایت دی۔ سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے آرمی میڈیکل ٹیم پکا ہوا کھانا اور پینے کا پانی بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔ کمانڈر نے آب گم میں مچھ اور گردونواح کے متاثرین کے لیے ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا اور بے گھر افراد سے بات چیت کی۔کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے کہا کہ فوج اور ایف سی سیلاب زدگان کی جلد بحالی کے ساتھ ساتھ کیمپ میں ان کی فوری امداد کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ کمانڈر نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی کوششوں میں آگے آنے اور ہاتھ ملانے پر مقامی نوجوانوں کی تعریف کی۔ بعد ازاں چیئرمین این ایچ اے نے کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے چیئرمین کو فوجیوں کی طرف سے بائی پاس کی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا اور چیئرمین کو کہا کہ وہ بلوچستان کے تمام زمینی رابطوں کو جلد از جلد باقی شہروں کے ساتھ بحال کرنے کے لیے اپنی کوششیں شروع کریں اور اس میں تیزی لائیں جس کے لیے فوج سے ہر طرح کی مدد دستیاب ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں