خطرناک خاں کی دھمکی اسلام آباد پر یلغار کی بازگشت ہے، نواب رئیسانی
کوئٹہ :سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ اگر بھارت کے ساتھ مٹھائیاں بانٹی جا سکتی ہیں تو عوام کیلئے سستی زرعی اجناس بھی درآمد ہوسکتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پہلے زرعی شعبے کی بحالی اور اگر بھارت کے ساتھ خوشیاں و مٹھائیاں بانٹ سکتے ہیں تو فی الوقت عوام کے لیے سستے داموں زرعی اجناس کی درآمد بھی ہوسکتی ہے، سرکار کو اس پر غور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران کی حقیقی آزادی ہمیں اتنا سمجھ میں آتا ہے کہ یہ معاملہ ڈنڈا کا ایجنڈا تھا جو اب ان کے گلے کی ہڈی بن گئی ہے۔ خطرناک خاں کی دھمکی پختونخوا اور پنجاب کا اسلام آباد پر یلغار کی آواز بازگشت کررہی ہے، جو وفاق کے لیے تباہ کن ہوگی۔
Load/Hide Comments


