صدر عارف علوی کل بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کریں گے
کوئٹہ (انتخاب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف کل بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج جمعرات کو بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ ضلع نصیر آباد کا دورہ کریں گے جہاں وہ سیلاب کی صورتحال اور ریلیف کے اقدامات کا جائزہ لیں گے صدر مملکت کو بلوچستان میں سیلاب کے بعد ریسکیو اور بحالی آپریشن پر بریفننگ دی جائیگی۔صدر مملکت میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔
Load/Hide Comments


