کوئٹہ میں سیلابی ریلوں سے 150 کے قریب اسکولوں کی عمارتیں تباہ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں حالیہ مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 150 کے قریب اسکولوں کی عمارتیں تباہ ہوگئی جن میں 30سے زائد ایسے اسکول ہیں جن کے بلڈنگز سیلابی ریلے میں بہہ گئے جبکہ طلباء ٹینٹ لگا کر تعلیم حاصل کررہے ہیں ذرائع نے ”آن لائن“کو بتا یا حکومت بلوچستان کو اس کی تمام تفصیلات ارسال کردی ہے تاکہ ان کو دوبارہ آباد کاری اور مرمت کا کام کیا جاسکے تاکہ صوبے میں تعلیمی سلسلے کو جاری رکھا جاسکے ذرائع نے مزید بتا یا سب سے زیادہ ہنہ اوڑک میں اسکولوں کی عمارتیں سیلابی ریلا اپنے ساتھ بہا کر لے جاچکی ہے جن اسکولوں کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ناصران،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول وحدت کالونی،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی عیسی خیل کچلاک،گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری اسکول اسٹاف کالج،گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کلی قمبرانی ودیگر شامل ہیں،ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری بلوچستان نے تمام محکموں سے حالیہ سیلابی ریلوں میں نقصانات کی تفصیلات طلب کی ہے اس حوالے سے محکمہ تعلیم ضلع کوئٹہ نے بھی اپنی فہرست چیف سیکرٹری بلوچستان کو ارسال کی ہے تاکہ ان اسکولوں کی دوبارہ مرمت اور تعمیر مکمل کیا جاسکے اور اس میں تعلیمی سلسلہ جاری کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں