صوبے کی تمام شاہراہوں کی ہر ممکن بحال اولین ترجیح ہے، سیکرٹری مواصلات و تعمیرات

کوئٹہ (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی ہدایات کی روشنی میں صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان علی اکبر بلوچ نے حالیہ مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقہ ضلع صحبت پور کا تفصیلی دورہ کیا اپنے دورے کے دوران سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے سیلاب سے متاثرہ ضلع صحبت پور کے مختلف رابطہ سڑکوں اور پلوں کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر چیف انجینئر حاجی علی احمد مینگل ایس ای ظفر علی کھوسہ ایکسیئن روڈز صحبت پور عزیز اللہ مینگل اور دیگر حکام بھی موجود تھے ایکسیئن روڈز صحبت پور عزیز اللہ مینگل نے ضلع صحبت پور میں سیلاب سے متاثر ہونے والے شاہراہوں اور پلوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی اس موقع پر سیکرٹری مواصلات و تعمیرات علی اکبر بلوچ نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے صوبے کے تمام شاہراہوں اور رابطہ سڑکوں کو کافی نقصان پہنچا ہے محکمہ مواصلات و تعمیرات کی یہ اولین ترجیح ہے کہ صوبے کی تمام شاہراہوں کو ہر ممکن بحال رکھا جائے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں کوئی دشواری پیش ناہو انہوں نے ہدایت کی کہ متاثرہ شاہراہوں کو بحال رکھنے میں تمام تر وسائل بروئے کار لاکر ہنگامی بنیادوں پر سیلاب متاثرین کو سہولیات فراہم کی جاہیں انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات سردار عبدالرحمن کھیتران اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی کی طرف سے یہ واضح ہدایات ہیں کہ متاثرہ شاہراہوں کی بحالی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا لاپرواہی نہیں ہونی چاہیے لہذا صوبے کے بہتر مفاد میں محکمہ مواصلات و تعمیرات کا عملہ محنت اور جانفشانی سے بحالی کے سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کریں سیکرٹری مواصلات و تعمیرات نے کہا کہ شاہراہوں کی بحالی سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی آنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو ریلیف ملیگا جس کے مثبت اثرات متاثرہ علاقوں پر پڑیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں