نوشکی میں گزشتہ 10 روز سے بجلی کی فراہمی منقطع، نظام زندگی مفلوج
نوشکی (انتخاب نیوز) ضلع نوشکی میں گزشتہ دس روز سے بجلی کی فراہمی منقطع ہے بجلی کی طویل بندش سے جہاں نظام زندگی مفلوج ہو چکی ہے وہی علاقے میں پانی کی قلت بحران کی شکل اختیار کر چکی ہے دس روز سے بجلی اور پانی نہ ہونے سے لوگوں میں پریشانی کے ساتھ ساتھ سخت مایوسی پائی جاتی ہے عوام کو متبادل ذریعہ سے پانی فراہم کرنے کیلئے اب تک ایم پی اے ضلعی انتظامیہ پی ڈی ایم اے اور بالخصوص پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کسی قسم کا اقدام نہیں اٹھایا گیا واٹر سپلائی اسکمیوں پر جرنیٹر نصب ہونے کے باوجود اسٹارٹ نہیں کیا جارہا لوگ پابی کے حصول کے لیئے دن بھر سرگرداں نظر آتے ہیں اور ساری رات بجلی اور پانی کی منتظر رہتے ہیں پورے شہر میں صرف ایک سولر سسٹم سے ٹینکر پانی حاصل کرتے ہیں جس کی وجہ سے ٹینکر کی دو تین روز قبل بکنگ کرنی پڑتی ہے پانی کی قلت اور پی ایچ ای کی ناقص کارکردگی پر مکمل خاموشی اختیار کر لی ہے پی ایچ ای فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنا کر جرنیٹرز کو استعمال میں نہیں لارہا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی دلچسپی لے رہی ہے۔ ایمرجنسی کے باوجود پی ایچ ای آفیسران منظر عام پر دکھائی دیتے ڈپٹی کمشنر نے ایکسیئن پی ایچ ای کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرکے خود کو بری الزام قرار دے رہے ہیں وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی کا تعلق بھی اسی حلقہ انتخاب سے ہے جو شروع سے آج تک سیلاب زدگان بالخصوس پابی اور بجلی کے بحران پر اپنا مؤقف دینے تک تیار نہیں۔ صوبائی حکومت نے28 جولائی سے آج تک سیلاب زدگان اور ضلع کے مسائل پر کسی قسم کی دلچسپی نہیں لی گورننس کا نظام مکمل تباہ ہوچکا ہے، تمام سرکاری ادارے اپنی مرضی سے چلتے ہیں ضلع میں پانی کا بحران روز بروز شدت اختیار کررہی ہے۔


