پاکستان میں اب تک سیلاب سے 1265 افراد جان کی بازی ہار گئے،این ڈی ایم اے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مون سون بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریاں نا تھم سکی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 57 افراد جان کی بازی ہار گئے۔این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں اب تک بارشوں اور سیلاب سے 1 اہزار 265 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں سندھ میں 38 ،خیبرپختونخواہ میں 17 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں 22 مرد 18 خواتین اور 17 بچے شامل ہیں۔ ملک بھر میں اب تک زخمی ہونے والوں کی کل تعداد 12 ہزار 577 سے تجاوز کر گئی۔این ڈی ایم اے کا یہ بھی کہنا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 5 لاکھ 29 ہزار 472 گھر مکمل تباہ ہو گئے۔ ملک بھر میں کل 5 ہزار 563 کلو میٹر سڑکیں بھی متاثر ہوئی۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بلوچستان میں 500 کلو میٹر سڑک کو نقصان پہنچا۔این ڈی ایم اے نے خبردار کر دیا ملک بیر میں 80 اضلاع حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ابھی بھی متاثر ہیں اور ملک کے 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے براہ راست ماثر ہوئے ہیں۔لائیو اسٹاک کی بات کی جائے تو گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3766 مال مویشیوں کو سیلاب سے نقصان پہنچا ہے جبکہ این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 7لاکھ 35ہزار 584 مویشی ہلاک ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں