مستونگ میں سرکاری و نجی بینکوں کی متعدد اے ٹی ایم مشینیں خراب، صارفین پریشان

مستونگ (انتخاب نیوز) مستونگ میں سرکاری و نجی بینکوں کی ناقص کارکردگی، شہید نواب غوث بخش ہستال سمیت تمام بینکوں کی ATM میشنز خراب، جبکہ اکثر اوقات لنک ڈاون، و ٹیکنیکل خرابی، اور کیش نہ ہونے سے عام صارفین، سرکاری ملازمین اور کاروباری حضرات کو مشکلات، کروڑوں روپے کمانے والے بینکوں کی مافیا سے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ مستونگ شہر کے نیشنل بینک، حبیب بینک، الحبیب بینک، ایم سی بی بینک، الائیڈ بینک جبکہ شہید نواب غوث بخش ہسپتال میں قائم MCB بینک کے ATM مشین خراب ہونے سے عام بینک صارفین، کھاتہ داروں اور سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی وصولی سمیت دیگر ضروریات کے لیے پیسے نکلوانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اے ٹی ایم مشینوں کی خرابی کے ساتھ دوسری جانب اکثر اوقات بینکوں میں ”لنک ڈاؤن“ ٹیکنیکل خرابی اور اسٹاف کی کمی کے باعث عوام پریشانی سے دوچار ہیں۔ کیش کی وصولی کے لیے سارا دن عوام بینکوں اور ATM میشنوں کے سامنے گھنٹوں تک لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ بینک مافیا صارفین سے اے ٹی ایم کی سہولت کے لیے سالانہ سروس چارجز کے نام پر کروڑوں روپے کمانے والے بینکوں کو عوام کی تکلیف سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کئی بار بینکوں کے صارفین اور عوامی حلقوں نے اے ٹی ایم مشینوں کے خرابی کی نشاندہی کرکے بینکوں کے انتظامیہ سے درستگی کے لیے اپیل کی ہے لیکن کوئی ٹس سے مس نہیں ہوتا۔ علاوہ ازیں شہید نواب غوث بخش ہستال میں ATM مشین اکثر اوقات یا تو خراب ہوتی ہے یا کیش دستیاب نہیں ہوتا جس سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال ملازمین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایم سی بی بینک مستونگ کے موجودہ نااہل بینک منیجر نے جب سے چارج سنبھالا ہے ہسپتال کے اے ٹی ایم کی یہی صورتحال ہے۔ علاقے کے عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری و نجی بینکوں کی اے ٹی ایم میشنوں کی خرابی اور ناقص کارکردگی کا سختی سے نوٹس لے کر عوام کو اس عذاب سے چھٹکارا دلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں