دشت میں کریم امن فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب زدگان کیلئے ایک روزہ مفت طبی کیمپ

کوئٹہ (انتخاب نیوز) گزشتہ روز کریم امن فاؤنڈیشن کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ایک روزہ میڈیکل کیمپ موضع دشت جلب گوئندان کے کلی کریم آباد میں لگایا گیا۔ جس میں موضع جلب گوئندان سے منسلک دیہات کے سیلاب سے متاثرہ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا 450 سے زائد مریضوں نے میڈیکل کے ماہرین امراض سے اپنا مفت طبی معائنہ کروایا۔ یہ میڈیکل کیمپ بے نظیر بھٹو میڈیکل کالج میرپور آزاد کشمیر اور کوئٹہ جونیپر لائنز کلب کے تعاون سے منعقد ہوا۔ مفت میڈیکل کیمپ میں کریم آباد اور اردگرد کے دیہات کے سماجی کارکنوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو آگاہی دی۔ ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا آغاز صبح دس بجے ہوا جو سہ پہر 5.30 تک جاری رہا۔ تقریباً 450 سے زائد مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کا چیک اپ کیا گیا اور متعلقہ مرض سے متعلق مریضوں کو دوائیاں دیں۔ مفت میڈیکل کیمپ میں معروف سرجن ڈاکٹر اعظم بنگلزئی بچوں کے امراض کے ماہر ڈاکٹر نور احمد بلوچ، نفسیاتی امراض کے ماہر ڈاکٹر عذرا بلوچ، گائنا کولوجسٹ ڈاکٹر سلمیٰ کرد اور ڈاکٹر خان زادی رحمن نے مریضوں کا چیک اپ کیا۔ کیمپ کے اختتام پر کوئٹہ جونیپر لائنز کلب کی جانب سے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں