سلیم بادینی کے اغواء کیخلاف بسیمہ میں انتظامیہ کیخلاف دو ریلیاں، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن

بسیمہ (نامہ نگار) بسیمہ میں انتظامیہ کیخلاف دو ریلیاں، پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سردار محمد حسین کے بھائی محمد سلیم بادینی کے اغواء اور بسیمہ اسپورٹس فیسٹول میں کرپشن کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد ہوئے آخر میں دونوں احتجاجی ریلیاں ملکر سخت سے سخت احتجاج کیے۔ سول سوسائٹی اور بسیمہ کے فٹبال کرکٹ اور والی بال کلبز کے زیر اہتمام بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری کامریڈ ابرار برکت بلوچ کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں شرکاء مختلف پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے جس میں ضلعی انتظامیہ اور اسپورٹس کرپشن میں ملوث ذمہ داروں کیخلاف نعرے درج تھے۔ احتجاجی ریلی بسیمہ کے مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پہنچ گیا۔ جہاں اسسٹنٹ کمشنر کو سختی سے تائید کی گئی جلد از جلد حقائق منظر عام پر لا کر اور پیسے واپس کریں وگرنہ سخت سے سخت احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاجی ریلی کے اختتام پر بسیمہ علی جان ثاقب چوک پر ہوا۔ احتجاج میں کرکٹ ایسوسی ایشن کی نمائندگی کرکٹ بسیمہ کے سیکرٹری حافظ امیر اور والی بال کے نمائندگی محمد ایوب نے کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی ایس او پجار کے مرکزی سینئر جوائنٹ سیکرٹری کامریڈ ابرار برکت بلوچ، بی این پی کے ضلعی آرگنائزر میر بالاچ خان رودینی نے کہا کہ اسپورٹس فیسٹول کے نام سے آئے ہوئے پیسوں کی کرپشن کرنا ضلعی انتظامیہ اور دمہ داروں کے نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر پلیٹ فارم پر کرپشن کیخلاف آواز بلند کریں گے۔ ہم اپنے علاقے کے اسپورٹس کلبز کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ کرکٹ ٹیم، فٹبال، والی بال کے آج یہاں کوئی اچھا گراؤنڈ موجود نہیں، المیہ یہ ہے کہ کچھ پیسے آتے ہیں ان کو بھی یہاں کے انتظامیہ اور نمائندے ملکر کرپشن کرتے ہیں۔ انہوں نے کرپشن میں ذمہ داروں کو سختی سے خبردار کیا کہ اگر یہ پیسے جلد از واپس نہیں کیے گئے تو سخت سے سخت لائحہ عمل اپنائیں گے۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء نے اسسٹنٹ کمشنر کو خبردار کیا کہ یہ انتظامیہ کی نااہلی ہے کہ ان کے ہوتے ہوئے علاقے میں مسلح لوگ رات کے اندھیرے میں لوگوں کو لاپتہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا سلیم بادینی ایک پرامن اور باعزت شہری ہیں ان کا اغواء انتظامیہ کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح لوگ اگر رات کی تاریکی میں اس طرح لوگوں کو لاپتہ کرتے، انتظامیہ کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی پرواہ تک نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر انجینئر سلیم بادینی کو بازیاب نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں