کوئٹہ‘ پولیس نے ملک نجیب بازئی کو11مسلح محافظوں سمیت گرفتار کرلیا
کوئٹہ : پولیس تھا نہ ایئرپورٹ کی پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی میں اسلحہ بر آمد کر کے 11ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ دنوں پو لیس تھا نہ ائیر پورٹ کے اہلکا روں نے حسب ہدایات ایس ایس پی آپشنز عبدالحق عمرانی،زیر سرپرستی ایس پی صدر عادل عامر زیر نگرا نی ڈی ایس پی ائرپورٹ سرکل طاہر محمود، آئی ایس ایچ او نعمت اللہ نے پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے ملک نجیب اللہ خان بازئی اور اس کے پرائیویٹ گن مینوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملک نجیب خان ولد حاجی نصیب اللہ قوم کاکڑ بازئی سکنہ کلی عالمو کوئٹہ سے SMGبمعہ 30ضر ب زندہ راونڈ بر آمد کرکے مقدمہ نمبر 262/022-بجرم 13/Bآرمز آرڈنس جبکہ پرائیویٹ گن مین یاقوت ولد محمدشاہ قوم رخشانی سکنہ کلی عالمو کوئٹہ SMGمعہ 50روند ضر ب زندہ راونڈ بر آمد کرکے مقدمہ نمبر 263/22بجرم13/Bباچا ولدعبدالنبی قوم اسحاق زئی سکنہ کلی عالمو کوئٹہ SMG معہ49ضر ب زندہ راونڈ بر آمدکر کے مقدمہ 264/22، قادر ولد سید علی قوم بارکزئی سکنہ کلی عالمو کوئٹہ سے 223بور رائفل معہ 80ضرب زندہ راونڈبرآمد کرکے مقدمہ نمبر 265/22بجرم 13/B، نصیب اللہ ولد محمد کبیر سکنہ کلی عالمو سے223بور رائفل معہ 20ضر ب زندہ راونڈ بر آمدمقدمہ نمبر 266/22،محمد جاوید ولدظہورشاہ قوم مشوانی سکنہ اغبرگ سے 223بور رائفل معہ 100ضر ب زندہ راونڈ بر آمدکرکے مقدمہ نمبر 267/22بجرم 13/B،شاہ روخ ولدمحمد زمان قوم جمالی سکنہ جعفر آبادسے223بور رائفل معہ 100ضر ب زندہ راونڈ بر آمد کرکے مقدمہ نمبر 268/22،ظریف خان ولد عصمت اللہ قوم کاکڑ سکنہ قلعہ سیف اللہ سے 223بور رائفل معہ 100ضر ب زندہ راونڈ بر آمد کرکے مقدمہ نمبر 269/22بجرم، محمد شریف ولد محمد عثمان قوم محمد حسنی سکنہ کوہلو سے 223 بور رائفل معہ 80 ضر ب زندہ راونڈ بر آمد کرکیمقدمہ نمبر 270/22، جانان ولد تاج محمد قوم الکوزئی سکنہ کلی عالمو کوئٹہ سے 223 بور رائفل معہ 80ضر ب زندہ راونڈ بر آمد کرکے مقدمہ نمبر271/22 اور عنایت اللہ ولد باز محمد قوم اچکزئی سکنہ کلی عالمو کوئٹہ سے 223بور رائفل معہ 80ضر ب زندہ راونڈ بر آمد کرکے مقدمہ نمبر 272/22 در ج کر لیا گیا ہے مذکو رہ تمام مقدمات بجرم 13/Bآرمز آرڈیننس درج کر لئے گئے ہیں گرفتار ملزمان کو بغرض مزید تفتیش حوالے انوسٹی گیشن اسٹاف کیا گیاہے۔


