قادیانیوں کی بنائی اشیاء کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، مجلس تحفظ ختم نبوت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کوئٹہ کے زیر اہتمام ایک ریلی نکالی گئی، ریلی کی قیادت مفتی عزیز حقانی نے کی،ریلی کے شرکاء مختلف شہراہوں سے ہوتے ہوئے کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے کی شکل اختیار کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مفتی عزیز حقانی نے کہاکہ 7ستمبر 1974کو عہد وفا کا دن ہے،اس دن کو منانے کا مقصد ہم اپنے اکابرین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے قادیانیوں کو قومی اسمبلی کے فلور پر کافر قرار دے کر عظیم کارنامہ سرانجام دیا،اس لئے ہم ہر سال 7ستمبر 1974ء کو عہد وفا کے طورپر مناتے ہیں،انہوں نے کہاکہ قادیانی ملک میں اب بھی سازشوں میں مصروف ہے،ان کی کوشش ہے کہ اس بل کو کسی طرح قومی اسمبلی سے کالعدم قرار دیں لیکن ان کی یہ کوشش علماء حق کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،تاہم مسلمانوں کو ہوشیار رہنا چاہیے،قادیانی مختلف حیلے بہانوں سے مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں،ہمیں قادیانیوں کی بنائی ہوئی اشیاء کی بائیکاٹ کرنا چاہیے،مسلمان ہمیشہ تیار رہے کہ وہ قادیانیوں کی ہر سازش پر کھڑی نظر رکھیں،وہ خاموش نہیں بیٹھیں گے کیونکہ 7ستمبر ہر سال انکے گھروں میں ماتم ہوتاہے،اور مسلمان اس دن کو عقیدت واحترام سے مناتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں