نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے، تحریک انصاف بلو چستان
کوئٹہ (انتخاب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماوں نے کہا ہے کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پورا پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے غریب عوام کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں وفاقی حکومت اور وزیراعظم صرف فوٹو سیشن تک محدود ہیں،پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور پوری دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان کا ایک ہی واحد عوامی لیڈر ہے جن کا نام عمران خان ہے۔ یہ پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر و سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر منیر بلوچ، مرکزی نائب صدر نوابزادہ شریف جوگیزئی، صوبائی ایڈیشنل سیکرٹری ملک نصیب اللہ خان بیٹنی، سنئیر نائب صدر بلوچستان عبدالباری بڑیچ، صوبائی وزیر اور کوئٹہ کے صدر مبین خان خلجی، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے سینئر نائب صدر سید صادق آغا، سینئر نائب صدر سردار جلیل محمدانی، صوبائی ترجمان نذیر خان اچکزئی، ضلع کوئٹہ کے جنرل سیکرٹری داود خان پانیزئی، سیکرٹری پولیٹکل ٹریننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بلوچستان اکرم خان ترین، انصاف سٹوڈنٹ فیڈریشن کے صوبائی کنوینر سید ثناء اللہ آغا، خواتین ونگ کے صوبائی جنرل سیکرٹری زلیخا عزیز مندوخیل، ضلع کوئٹہ کے نائب صدر نور خان اچکزئی، وارڈ آٹھ کے صدر تیمور شاہ بیٹنی ودیگر نے نواں کلی بیٹنی آباد میں شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ قاسم خان سوری کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں کی وجہ سے پورا پاکستان پانی میں ڈوبا ہوا ہے غریب عوام کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں بلوچستان کے عوام کو اشیائے خوردونوش کی شدید قلت کا سامنا ہے پورا بلوچستان اندھیرے میں ڈوبا ہوا ہے بجلی کی طویل اور مسلسل لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بلوچستان میں پینے کے پانی کو عوام ترس رہے ہیں پورے صوبے کو گندم اور آٹے کی قلت کا سامنا ہے مگر امپورٹڈ وفاقی حکومت اور نااہل وزیر اعظم صرف فوٹو سیشن تک محدود رہ گئی ہے بلوچستان کے عوام کو شدید سیلابی بارشوں کے دوران آج تک کسی بھی قسم کا کوئی امداد نہیں ملا ہے امپورٹڈ وفاقی حکومت اپنے کرپشن میں مصروف ہے پاکستان کے عوام کے ساتھ پی ڈی ایم کے نااہل حکومت کا کوئی سروکار نہیں کیونکہ پاکستان کے عوام عمران خان کے ساتھ ہے اور پوری دنیا نے تسلیم کر لیا ہے کہ پاکستان کا ایک ہی واحد عوامی لیڈر ہے جن کا نام عمران خان ہے اور پاکستان کے باعث کروڑ عوام صرف اور صرف عمران خان کو ہی اس ملک کا وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں، چند ہی گھنٹوں میں عمران خان نے اپنی قوم سے پانچ ارب 15 کروڑ روپے سیلاب متاثرین کے لیے جمع کئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستانی صرف اور صرف عمران خان پر ہی اعتماد کرتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ملک میں صاف اور شفاف جنرل الیکشن کا انعقاد کرایا جائے تاکہ ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام قائم ہو سکے، شمولیتی جلسہ عام میں مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر درجنوں خاندانوں نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی اور صوبائی صدر پاکستان تحریک انصاف و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے پارٹی پہنا کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد دی۔


