کوئٹہ پولیس کی کارروائی کے بعد منشیات کے عادی افراد نے مستونگ کا رخ کرلیا

مستونگ۔(نمائندہ خصوصی)کوئٹہ میں پولیس کی منشیات کے اڈوں پر اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن اور سخت کاروائی کے بعد منشیات کے عادی افراد نے مستونگ کا رخ کر لیا ضلع مستونگ میں منشیات کے اڈے ایک بار پھر سے آباد ہونے لگے۔ عوامی حلقوں میں سخت تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سے کوئٹہ میں بدنام زمانہ منشیات کے اڈوں اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیوں کے بعد نشے کے عادی افراد نے مستونگ کے مختلف علاقوں تحصیل دشت ، ولی خان مستونگ شہر و گردونواح کے علاقوں کا رخ کرلیا اور منشیات کے ویران اڈے دوبارہ منشیات کے عادی افراد کے ٹھکانوں میں تبدیل ہو کر آباد ہونے لگے۔ عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ منشیات کے خلاف کوئٹہ پولیس کی تاریخی کاروائی قابل تحسین اقدام ہیں مگر منشیات کے عادی افراد کا مستونگ کا رخ کرنا سخت باعث تشویش عمل ہے جس سے ایک تو مستونگ میں منشیات کے اڈے آباد ہونگے دوسری ہمارا نوجوان نسل تبائی کی جانب گامزن ہوگا اور چوری کی وارداتوں میں بھی ان منشیات کے عادی افراد کی وجہ سے اضافہ ہوگا اور بد امنی بڑھے گی۔عوامی حلقوں نے انتظامیہ سے منشیات کے اڈوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ منشیات فروشوں اور اڈوں کا قلع قمع کرنے اور منشیات کے عادی افراد کو مستونگ میں داخلے سے روکنے کےلئے ناکوں پر مسافر بردار گاڑیوں کی چیکنگ سخت کرنے کیلئے اقدامات اٹھائےاور گاڑی مالکان کو نشئی افراد کو نہ لانے کا پابند کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں