بطور مینٹور پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں، میتھیو ہیڈن

سڈنی (انتخاب نیوز)ٹی ٹوئٹنی ورلڈکپ کے لیے قومی ٹیم کے مینٹور اور سابق آسٹریلوی کھلاڑی میتھیو ہیڈن بھی گرین شرٹس کو جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سےمیتھیو ہیڈن کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور نے بات کا آغاز "السلا م و علیکم "سے کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے بطور مینٹور پاکستان ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے پرجوش ہوں، پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایشیا ئ کپ کے میچز بھی فالو کر رہا ہوں، پاکستانی ٹیم کو جوائن کرنے کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتا۔پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں میتھیو ہیڈن کے قومی ٹیم کے ساتھ گزشتہ برس کے کچھ لمحات کو بھی شیئر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں