بغیر ڈیوٹی پھل اور سبزیوں کی درآمد مقامی کاشتکاروں کا قتل ہے، زمیندار ایکشن کمیٹی
ہرنائی (انتخاب نیوز) زمینداران ایکشن کمیٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر و ضلع ہرنائی کے چیئرمین حاجی ملک محمد رضاء ترین نے وزارت تجات کی جانب سے ایران، افغانستان، انڈیاسے پیاز، ٹماٹر، سیب و دیگر پھلوں کی بغیر ڈیوٹی اجازت دینے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس سے بلوچستان کے زمینداروں کے معاشی قتل قرار دیا وفاقی و صوبائی حکومت اور وزارت تجارت پوری طورپر متعلقہ ممالک سے ٹماٹر، پیاز، سیب اور دیگر پھلوں کی درآمد پرپابندی عائد کرے سیلاب اور بارشوں سے ٹماٹر اور دیگر فصلات متاثر ضرور ہوئے ہے تاہم یکم اکتوبر سے ضلع ہرنائی کے تازہ ٹماٹر کی فصل تیار ہورہی ہیں اور بقاعدہ منڈیوں میں آنا شروع ہوجائے گا جبکہ سیب اور دیگر پھل تو پہلے سے ہی موجود ہے اس کے علاوہ بلوچستان دیگر اضلاع کی ٹماٹر کی فصل تیارہورہی ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ایران، افغانستا ن، انڈیا سے ٹماٹر درآمد کرنے سے بلوچستان بھر کے زمینداروں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے کیونکہ یہ زمینداروں کی معاشی قتل کی مترادف ہے حکومت فیصلہ پرنظرثانی کرکے پوری پابندی عائد کرکے زمینداروں میں پائی جانے والی بے چینی کو دور کیا جائے بصورت دیگربلوچستان کے زمیندار ایک بر پھر بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی انہوں نے کہاکہ زمینداران ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگر ایران اور افغانستان سے پیاز کی درآمد پر پر حکومت نے پوری پابندی نہیں لگایا ایران اور افغانستان سے آنے والے پیاز اور سبزیوں کے گاڑیوں کو روکے گے حاجی ملک محمد رضاء ترین نے کہاکہ گزشتہ روز بھی زمیندارایکشن کمیٹی اور زمینداروں نے ایران اور افغانستان سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کے خلاف کوئٹہ کراچی شاہراہ کو منگچر کے مقام پر بند کرکے احتجاج کیا ہیں انہوں نے کہاکہ حکومت اور وزارت تجارت کے ہمسایہ ممالک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کے باعث مقامی فصل کی قیمتیں گرگئی ہیں جس سے زمینداروں کو شدید مالی نقصان کاسامنا ہے انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہے تھا کہ وہ زمینداروں کو سہولتیں فراہم کرتے بارشوں اور سیلاب نے پہلے ہی زمینداروں کو شدید نقصان پہنچایا جبکہ دوسری جانب حکومت کی جانب سے ہمسایہ ممالک سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد کی اجازت دیکر زمینداروں کو مزید مالی نقصان پہنچارہے ہیں انہوں نے کہاکہ یکم اکتوبر سے ضلع ہرنائی سے ٹماٹر کی فصل تیار اور مارکیٹ اور منڈیوں میں پہنچے گا ملک میں ٹماٹر کی جو قلت ہوگا وہ ختم ہوجائے گا کیونکہ ضلع ہرنائی میں واپر مقدار میں ٹماٹر کی فصل یکم اکتوبر تک تیار ہوگا انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت تجارت سے افغانستان اور ایران سے ٹماٹر اور پیاز کی درآمد پابندی عائد کی جائے۔


