ماشکیل، بچہ راہی میں تیل سے لدی 12 گاڑیاں خاکستر
چاغی (انتخاب نیوز) پاک ایران سرحدی علاقہ ماشکیل بچہ راہی میں تیل سے لدی 12 زمباد گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئے ذرائع کے مطابق ضلع واشک کے تحصیل ماشکیل کا علاقہ بچہ راہی میں تیل سے 4 کین تیل سے لدی موٹر سائیکل کی تیل سے لدی گاڑیوں کے ساتھ حادثے کے بعد آگ بھڑک اٹھی، جس کی سبب تیل سے لدی 12 زمباد گاڑیاں خاکستر ہوگئیں، تاہم اس حادثے میں ابتک کسی بھی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی لاکھوں روپے کے تیل اور گاڑیاں جل کر مکمل طور پر ختم ہوگئے یاد رہے سرحدی شہر ماشکیل بچہ راہی سے غیر قانونی طور پر سرحدی لوگ ایرانی تیل لاکر فروخت کرکے اپنی بچوں کے روزی روٹی کماتے ہیں۔
Load/Hide Comments


