مساجد کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، سنی علماء کونسل
کوئٹہ (انتخاب نیوز) اہلسنت والجماعت اور سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر حضرت مولانا محمد رمضان مینگل نے کہاہے کہ مساجد کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو غیر شرعی دلائل دیکر انہیں کئے گئے فیصلوں سے انحراف پر مجبور کیاجارہاہے،مساجد کو شہید کرنے جیسے کسی عمل کی اجازت نہیں دے سکتے اور نہ ہی کرایہ دار کاکردارادا کرنے والوں کے سازش کوکامیاب بنایاجائے گا مسلمان اور مساجد شعائر اللہ ہے ان کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔ان خیالات کااظہار اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ اس وقت ایک کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس میں شیخ العجم استاد العلما شیخ الحدیث حضرت مولانا ابو محمد عبد الباقی مھتمم جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم کوئٹہ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے صوبائی امیر مولاناعبدالقادر لونی،ضلعی صدر مولاناقاری مہراللہ،جمعیت علماء اسلام (س) کے صوبائی امیر مولانا مفتی عبدالواحد بازئی،قاری عطاء الرحمن رحیمی ودیگر شامل تھے جس کی قیادت مولاناعبدالباقی کررہے تھے کمیٹی نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقاتیں کیں اور انہیں شرعی دلائل سے قائل کیا لیکن اس کے باوجود چند عناصر جو ایک کرایہ دار کا کردارادا کررہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر کو اعتماد میں لیکر ان غلط فہمی کاشکار بنایاہے اور فیصلہ کیاہے کہ بعض مساجدکو شہید اور بعض کو چھوڑ دیاجائے گاہم واضح کرتے ہیں کہ مولاناعبدالباقی قیادت میں جو کمیٹی تشکیل دی گئی ہے وہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سے ملاقاتیں کیں تھیں اور اس وقت فیصلے کرلئے گئے تھے اورآفیسران کے سامنے شرعی دلائل رکھے تھے اور اگراسلامی شرعی دلائل کے باوجود کرایہ کے ملا ؤں کے کہنے پر مسجد کوشہید کرکے ان کی آگے پیچھے تعمیر کرینگے تو یہ عمل ناقابل برداشت ہے مسلمان اور مساجد شعائر اللہ ہے ان کے تحفظ کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔مساجد کے تحفظ کیلئے پہلے بھی آواز بلند کی تھی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ہم حکومت کے تمام مثبت کاموں کے معترف رہیں گے لیکن کسی غلط کام پر اپنا جمہوری راستہ بھی اختیار کرینگے۔


