وندر، ڈام بندر میں دو گروہوں میں تصادم، تین افراد زخمی
وندر (انتخاب نیوز) سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں دو گروہوں میں تصادم تین افراد زخمی دو کی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق سونمیانی وندر کے ساحلی علاقے ڈام بندر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شب گئے قاسوانی محلہ میں محمد انور عرف آگی اور اس کے بیٹوں نے مبینہ طور پر غلام حسین نامی شخص کے گھر میں گھس کر ان پر تیز دھار آلاں اور ڈھنڈوں سے حملہ کرکے غلام حسین اور اس کے دو بیٹوں مبارک ولد غلام حسین اور فیضان ولد غلام حسین کو چھریوں اور ڈنڈوں کے ساتھ مبینہ طور پر وار کر کے شدید زخمی کردیا جن کو رات گئے آر ایچ سی وندر میں طبی امداد کی فراہمی کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا جن میں سے مبارک اور فیضان نامی دونوں بھائیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے وندر پولیس نے غلام حسین اور اس کے بیٹوں پر حملہ کرکے ان کو زخمی کرنے کے الزام میں محمد انور عرف آگی کے بیٹوں کو حراست میں لے لیا جبکہ محمد انور عرف آگی روپوش ہے جس کی گرفتاری کے لیے وندر پولیس چھاپے مار رہی ہے۔


