گنداخہ کے قریب 60 سالہ شخص سیلابی پانی میں ڈوب گیا

گنداخہ (انتخاب نیوز) گنداخہ کے قریب 60 سالہ شخص سیلابی پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا گوٹھ غلام محمد جمالی کے رہائشی صاحب ڈنہ بروہی سیف اللہ کینال سے اپنے تباہ شدہ گھر کی طرف گیا اور اپنا کچھ سامان نکالنے کی کوشش کررہا تھا مگر سیلابی پانی کی زد میں آگیا اور ڈوب کر وفات کرگیا گوٹھ غلام محمد جمالی کے رہائشی گزشتہ کئی دنوں سے سیف اللہ کینال کے بند پر بیٹھے ہوئے ہیں نہ خیمے نہ راشن انتظامیہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں