کوئٹہ، کلی پائند خان میں منی پیٹرول پمپ میں آتشزدگی، 2 افراد زخمی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کلی پائند خان میں واقعہ منی پیٹرول میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ، دو افراد جھلس کر زخمی، فوری طور پر بی ایم سی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق کلی پائند خان میں واقعہ منی پیٹرول پمپ میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا جس سے 2 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ فائر بریگیڈ عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ ریسکیو ورکرز نے فوری طور پر زخمی افراد کو بولان میڈیکل کالج ہسپتال منتقل کیا۔
Load/Hide Comments


