شیرانی میں ٹرک کی ٹکر سے لیوز اہلکار جاں بحق، ڈرائیور فرار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ضلع شیرانی میں ٹرک کی ٹکر سے لیوز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق پیر کوضلع شیرانی کے علا قے ہسو بندکے مقام پر دوران چیکنگ ٹرک کی ٹکر سے حوالدار محمد شاہ ولد حاجی عبد اللہ جان جاں بحق ہو گیا۔ لیو یز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعدلا ش ورثاء کے حوالے کر دی گئی۔ لیویز کے مطابق گاڑی کا ڈرئیور موقع کا فائد ہ اٹھا تے ہوئے موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہو گیا۔ مزید کاروائی جا ری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں