تربت کے علاقے مند میں دھماکے سے تین ایف سی اہلکار زخمی

تربت (انتخاب نیوز) تربت کے علاقے مند میں دھماکے سے تین ایف سی اہلکار زخمی ہوگئے۔ آمدہ اطلاعات کے مطابق پیر کے روز تربت کے علاقے چکاب نامی چیک پوسٹ کے قریب بم دھماکہ ہوا ہے، جس سے ایف سی کے تین اہلکار زخمی ہوئے۔ ذرائع کے مطابق ایف سی اہلکار ایک چیک پوسٹ سے دوسری چیک پوسٹ پر ضروری سامان دینے جارہے تھے کہ بیچ راستے میں پہلے سے نصب بم پھٹ گیا، دھماکے سے جاوید، حق نواز اور فدا نامی اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں