ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں مختلف فیسوں کی مد میں سائلین سے لاکھوں روپے وصولی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ڈپٹی کمشنر آفس کوئٹہ میں رجسٹری،ٹرانسفر،ڈومیسائل/لوکل سرٹیفکیٹ اور ٹیوب ویل کیلئے این او سی کے نام پر سائلین لوٹنے لگیں،مختلف فیسوں کی مد میں سائلین سے لاکھوں روپے تو لئے جاتے ہیں لیکن سرکاری خزانہ میں ہزاروں روپے جمع کئے جاتے ہیں۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے انتظامی دفتر ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے سائلین جو زمین،مکان کی رجسٹری یاٹرانسفر فیس، ڈومیسائل،لوکل سرٹیفکیٹ اور ٹیوب ویل کیلئے این اوسی کیلئے رجوع کرتے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس اور رجسٹرار آفس کے عملے کے ہاتھوں لوٹنے لگیں رجسٹری اور ٹرانسفر کے نام پر مختلف رجسٹریشن فیس، سی وی ٹی فیس، اسٹام کی مد میں رجسٹری فیس کے نام پر مختلف ٹیکسز سرکاری خزانے میں جمع کرائے جاتے ہیں 1000فٹ کی رجسٹری یا ٹرانسفر کی مد میں 2سے ڈھائی لاکھ روپے وصول کئے جاتے ہیں جبکہ سرکاری خزانے میں 80ہزارروپے تقریبا جمع کئے جاتے ہیں ڈپٹی کمشنر آفس میں آویزاں کئے گئے نوٹس(بینر)پر باقاعدہ حکومت بلوچستان کی جانب سے تعین کردہ ریٹ مقرر کئے گئے ہیں جس کے مطابق ایف بی آر فائلر سے ایک فیصد جبکہ نان فائلر سے 2فیصد جبکہ ڈی سی ویلیو اور ایف بی آر ٹیکس 7فیصد، 4فیصد ڈی سی ویلیویشن 110رجسٹریشن فیس،جنرل پاور آف اٹارنی 1310روپے،رشتہ دار کیلئے 1.8فیصد،2500اور 1فیصد ڈی سی ویلیوایشن رجسٹریشن فیس اور لون کیلئے 3فیصد اور 110ویل ڈیٹ کے ریٹ مقرر کئے گئے ہیں۔ڈومیسائل کی تصدیق کی مد میں مختلف حیلے بہانے بناکرسائلین سے 6ہزار روپے،لوکل سرٹیفکیٹ پروفارما پر کرنے سے بچنے کیلئے 4ہزار روپے سے لیکر15ہزار روپے تک جبکہ ٹیوب ویل کی این او سی کی مد میں ایک سے 2لاکھ روپے طلب کئے جاتے ہیں،کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں رجسٹری اور ٹرانسفر کی مد میں مجموعی طورپر1000فٹ پر80ہزار،2ہزارفٹ پر ایک لاکھ روپے وصول کیاجارہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں