واشک اس وقت تاریخ کے بدترین دور سے گزر رہا ہے ،بلوچستان عوامی پارٹی

بسیمہ(نامہ نگار) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما ایڈوکیٹ فدا ابراہیم عیسیٰ زئی اور تحصیل بسیمہ کے ترجمان گلفام شبیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ واشک اس وقت تاریخ کے بدترین اور نازک دور سے گزر رہا ہیں ضلعے کی پوسٹوں کے سرعام بولی لگایا جارہا سکول بند ہیں اساتذہ اور نوجوان روڑوں پر ہیں بچے سکولوں سے باہر ہیں بچوں کے تعلیمی سال کو بدترین نقصان سے ہمکنار کرکے معصوموں کے زندگیوں سے کھلواڑ کیا جارہا ہیں اساتذہ کو جبری طور پر تبدیل کیا جارہا ہیں ایک استاد کو ایک ماہ میں کئی بار کئی سکولوں میں ٹرانسفر کیا جارہا ہیں ضلعے میں ضدی گمنڈی اور انتقام کے آگ میں جلنے والے حکمرانوں کے حکومت ہیں سیلاب زدگان کے فنڈز میں بدترین خورد برد کیا گیا ہیں بدامنی عروج پر ہیں ڈاکٹر سردار حسین جیسے شریف النفس انسان کے گھر پر حملہ کرکے بلوچی روایات پر حملہ کیا گیا ڈاکٹر صاحب کے بھائی کو اغوائ کیا گیا جو تاحال غائب ہیں ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں ایمرجنسی کے دوران کاٹن اور پٹی تک بازار سے خریدا جارہا ہیں بارڈرز پر سرکاری سرپرستی میں زئی خیل اور علاقہ پرستی کا خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہیں واشک کے مسائل نے انتہائی گھمبیر صورتحال اختیار کرلی ہیں ضلعے کے تمام سرکاری ادارے فیل ہوگئے ہیں کیونکہ اس وقت ضلع پر تاریخ کے بدترین حکومت کا دور ہیں علاقائی نمائندہ کرپشن میں لگے ہوئے ہے عوام کا پرسان حال کوئی نہیں ہیں عوام تو انکے خلاف پہلے سے روڑوں پر ہیں اب اسے اپنا تحریک مزید مستحکم اور سخت کرنا ہوگا اور ان نااہل حکمرانوں کو مسترد کرکے نئے دور میں داخل ہونا ہوگا وگرنہ یہ لوگ ضلعے کو بالاآخر بدامنی خانہ جنگی اور شدید پسماندگی میں دھکیل دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں