آفت زدہ لسبیلہ میں سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلز معاف کئے جائیں، متاثرین

بیلہ (انتخاب نیوز) آفت زدہ لسبیلہ سیلاب متاثرین کے بجلی کے بلز معاف کئے جائیں صارفین حالیہ سیلاب اور بارشوں سے پہلے ہی شدید متاثر اور مالی مشکلات کا شکار ہیں بجلی کے بلز متاثرہ صارفین پر اضافی مالی بوجھ ہیں ان خیالات کا اظہار سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ زمینداروں گھریلو اور کاروباری صارفین نے منگل کے روز آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں سے زمینداروں سمیت تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے بجلی کے صارفین نقصانات سے دوچار ہوئے ہیں زمینداروں کی تیار فصلیں اور اراضیات سیلاب کی نذر ہوئی ہیں جبکہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے اور کاروباری حضرات بھی سیلاب اور بارشوں سے متاثر ہیں جو بجلی کے بلز کی ادائیگی کی سکعت نہیں رکھتے لہذا ہم وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی اور صوبائی سینئر وزیر سردار بلدیات سردار صالح بھوتانی سے مطالبہ کیا ہے کہ آفت زدہ لسبیلا کے متاثرین کے بجلی کے بلز معاف کر کے انہیں ریلیف دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں