واشک، جی ٹی اے بند اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی میں رکاوٹ بن گئی
واشک (انتخاب نیوز) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن واشک کی بلیک میلنگ ضلع کے بند اسکولوں میں اساتذہ کی تعیناتی ناگوار گزرنے کے باعث ڈی ای او ایجوکیشن دفتر کو تالہ لگا دیا گیا۔ ضلع واشک میں درجنوں اسکول بند ہیں اور سینکڑوں بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں جبکہ عوامی اصرار پر ڈی ای او ایجوکیشن واشک نے ضلع کے بند اسکولوں کو کھولنے کیلئے اساتذہ کی تعیناتی کی جو اساتذہ کی تنظیم جی ٹی اے واشک کے نمائندگان پر گراں گزری اور ردعمل میں ڈی ای او ایجوکیشن واشک کے دفتر کو تالہ لگا دی جو ضلع واشک کے عوامی حلقوں کے نظروں میں مثبت عمل نہیں کیونکہ ڈی ای او ایجوکیشن واشک نے واشک کے بند اسکولوں کو کھلنے کیلئے اساتذہ کی تعینانی کی جبکہ ضلع واشک کے درجنوں اسکول اساتذہ نہ ہونے کے باعث بند ہیں اور سینکڑوں بچوں اور بچیوں کا مستقبل تباہ ہورہا ہے لیکن جی ٹی اے واشک میں اساتذہ کی تعیناتی میں رکاوٹ بن گئی ہے اور محکمہ تعلیم واشک کے نئے پوسٹوں پر اپنی من مانی چاہتے ہوئے بلاوجہ واویلہ کررہی ہے، واشک کے سماجی حلقوں نے ڈی ای او ایجوکیشن واشک کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔


