پنجگور بارڈر کمیٹی کا کوئی وجود نہیں،چند لوگوں نے معاملات کو الجھا دیا، کاروباری شخصیات

پنجگور (انتخاب نیوز) پنجگور میں تیل کے کاروباری شخصیت نے بارڈر کمیٹی کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر کمیٹی کی کوئی وجود نہیں ہے جب سے بارڈر کے معاملات سیکورٹی سے منتقل ضلعی انتظامیہ کو ملے ہیں تب سے بارڈر کمیٹی کو ختم کردیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا ہے کہ بارڈر کمیٹی کے چند لوگوں نے بارڈر معاملات کو سلجھانے کے بجائے الجھا دیا انہی کی وجہ سے ای ٹیگ اسٹیکر میں خرابیاں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ای ٹیگ سینٹر میں کام کرنے والے تمام ملازمین سے تمام گاڑی مالکان خوش ہیں انہیں کسی قسم کی کوئی شکایت نہیں ہے رہی بات این ڈی نمبر و پاک الرٹ میسجز کی انکی کی ٹیکنیکل مسئلے کو دور کرنے کیلئے رابطے جاری ہیں اور عنقریب لوگوں کی انٹری کی تاریخ موبائل پر شروع ہونگے انہوں نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کا دوسرا بارڈر پوائنٹ کھولنے کا جدوجہد جاری وہ بھی کھول جانے سے گاڑیوں کی انٹریاں بڑھیں گے کاروباری حلقے نے کہا ہے کہ گاڑی مالکان کسی کی پروپگینڈے پر نہ آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں