جامعہ گوادر کا دوسرا فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس کل منعقد ہوگا
گوادر (انتخاب نیوز)جامعہ گوادر کا دوسری فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی کا اجلاس 16ستمبر کو منعقد ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جامعہ گوادر کی دوسری فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میٹنگ 16 ستمبر ہوگی۔ اجلاس کی صدارت وائس چانسلر جامعہ گوادر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر کرینگے۔ اجلاس میں مختلف محکموں کے اعلی افسران بطور ممبر شرکت کرینگے۔ اجلاس میں یونیورسٹی کے رواں سال کی مالی اور انتظامی امور زیر بحث لائی جائیں گی اور آئندہ سال 2022-23 کی مالی اور انتظامی امور کے متعلق اہم فیصلے کیے جائے گے۔
Load/Hide Comments


