گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ میں قلات ڈویژن کی سیٹوں کو کم کرنا ناانصافی ہے، والدین کی پریس کانفرنس

مستونگ (انتخاب نیوز) گرلز کیڈٹ کالج کوئٹہ میں قلات ڈویژن کے 16سیٹوں کو کم کرکے 10 اور پھر انکو اور بھی کم کرکے 6 کرنا ڈویژن کے اضلاع کے طالبات کیساتھ ظلم و ناانصافی ہے حکومت بلوچستان سے قلات ڈویڑن کے طالبات کی والدین اور مستونگ کے آل پارٹیز کا سراوان پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کے زریعے مطالبہ اور احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی تفصیلات کے مطابق ضلع مستونگ کے آل پارٹیز کے نمائندوں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع مستونگ کے سابق صدر اور صوبائی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر محمد قاسم علیزئی ، نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی نزیر احمد سرپرہ، پیپلزپارٹی قلات ڈویڑن یوتھ ونگ کے صدر قاضی افضل، بی این پی کے رہنما سیف الدین پرکانی جماعت اسلامی کے رہنما نور محمد علیزئی سوشل و سماجی ورکر و معروف ماہر تعلیم غلام علی مری و دیگر نے سراوان پریس کلب مستونگ میں احتجاجی پریس کانفرنس کیا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے گرلز کالج میں صوبے بھر کے ڈویڑنز کا کوٹہ مختص کیا گیا جس کے تحٹ شروع میں قلات ڈویڑن کیلئے 16 پھر 10اور اب انہیں صرف 6 کردیا گیا جوکہ اس ڈویڑن کے طالبات کیساتھ ناانصافی اور ظلم کے مترادف ہے پریس کانفرنس میں طالبات کے والدین اور سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ 16اضلاع پر مشتمل قلات ڈویژن صوبے کا سب سے بڑا اور تعلیمی لحاظ سے پورے صوبے میں اعلی مقام رکھنے والا ڈویژن ہے مگر بدقسمتی سے قلات ڈویڑن کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت نظر انداز کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم قلات ڈویژن کے طالبات کی والدین حکومت بلوچستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قلات ڈویڑن کے زہین طالبات کیساتھ جو ظلم و نا انصافی ہوئی ہے اس کا فوری نوٹس لے کر آبادی کے تناسب سے مزکورہ کالج میں ازسر نو طالبات کی داخلوں کا کوٹہ مختص کیئے جائیں کیونکہ مزکورہ گرلز کالج میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے قلات ڈویژن کے طالبات اور انکے والدین کی دل آزاری ہوئی ہے جسے فوری طور پر ختم کرکے قلات ڈویژن کے سیٹس کو آبادی کے تناسب سے بحال کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیئے جائیں بصورت دیگر ہم طالبات کی والدین مجبوا عدالت عالیہ کا دروازہ کھٹکھٹائینگے طالبات کی والدین اور سیاسی جماعتوں کے سربراہوں نے حکومت بلوچستان ایم پی اے مستونگ ایم این اے مستونگ قلات سکندر آباد چیف سیکرٹی بلوچستان چیف جسٹس آف بلوچستان ہائی کورٹ سیکرٹری ہائر اینڈ ٹیکنیکل ایجوکیشن کالجز بلوچستان و ددیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ گرلز کالج کوئٹہ میں قلات ڈویژن کے طالبات کی سیٹوں کو آبادی کے تناسب سے بڑھا دیں سیٹوں کے متعلق حالیہ فیصلہ ڈویڑن کے عوام قبول نہیں کرینگے تاہم ہمارے مطالبات تسلیم نہیں کیئے گئے تو ڈویڑن بھر میں آل پارٹیز کیساتھ ملکر سخت احتجاج کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں