ژوب شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اٹھویں روز میں داخل عوام کا خیرمقدم

ژوب (مانیٹرنگ ڈیسک)ژوب شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن اٹھویں روز میں داخل عوام کا خیرمقدم ۔تفصیلات کے مطابق کمشنر ژوب ڈویژن سید عمرانی کی ہدایت پرڈپٹی کمشنر ژوب محمد رمضان پلال ایڈمنسٹریٹرچیف آفیسر سلیم اچکزئی اسسٹنٹ کمشنر ڑوب جار اللہ کاکڑ کی نگرانی تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن اٹھواں روز بھی جاری رہا شہر کے مختلف مقامات پر غیر قانونی تجاوزات گھروں ، دوکانوں اور تھڑوں کو مسمار کیا جارہا ہے اس موقع پر چیف افیسر سلیم اچکزئی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کچھ لوگ غلط افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ تجاوزات کے خلاف انتظامیہ ایک روڈ یا مخصوص لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں لیکن ہم ڑوب کے غیور عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اس طرح کے من گھڑت افواہوں پر بالکل عمل نہ کریں انتظامیہ شہر کے تجاوزات بھلا تفریق اور قانون کے مطابق ختم کریں گے۔ایڈمنسٹریٹرچیف آفیسر سلیم اچکزئی نے کہا کہ جہاں بھی شہریوں نے غیر قانونی تجاوزات کیے ہیں وہ مہربانی کرکے اپنے تجاوزات خود ہٹاکر ختم کرے۔ بصورت دیگر انظامیہ مجبورابھاری مشنری سے ہٹاینگے ۔انہوں نے کہا کہ ژوب ایک خوبصورت شہر ہے اور ہم سب کا مشترکہ گھر ہے یہاں پر کسی کو ذاتی طور پر ٹارگٹ نہیں کیا جائے گا عوام کا انتظامیہ کے ساتھ تعاون کا مشکور ہوں اور مزید تعاون کریں تاکہ ڑوب کے عوام کو ٹریفک مسائل سے مکمل چٹکارہ مل سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرقانونی تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن جاری رہے گا بلکہ مزید سخت کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف گرینڈ اپریشن صرف جیل روڈ تک محدود نہیں بلکہ کمال چوک سے شائین چوک ٹو سرکٹ ہاوس اور مارکیٹ روڈ اس کے علاوہ شہر میں جہاں بھی روڈ سیلابی ندیاں پر غیرقانونی تجاوزات ہوئے ہیں ان کے خلاف گرینڈ اپریشن بلاتفریق جاری رہیگا جہاں بھی لوگوں نے غیر قانونی تجاوزات کئے ہیں انتظامیہ نے نوٹس دئیے ہیں اور مزید نوٹس جاری کررہے ہیں اور مرحلہ وار اپریشن کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ پٹہ جائیدادمیں واضع لکھا ہے کہ اگر حکومت کو زمین کی ضرورت پڑی استعمال میں لایا جا سکتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کا باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے عوام کا پیدل چلنا محال ہوگیا ہے تجاوزات ہٹانے سے ٹریفک نظام میں بہتری اور عوام سکھ کا سانس لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں