جنوب مغربی چین میں بس حادثے کا شکار، 27 افراد ہلاک
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک)جنوب مغربی چین میں ایک بس حادثے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس سال کا اب تک کا سب سے مہلک سڑک حادثہ تھا۔پولیس نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ حادثہ دیہی گیزہو صوبے کی ایک شاہراہ پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی کل 47 افراد کو لے کر ‘اپنی سائیڈ پر’ پلٹ گئی۔پولیس نے مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ باقی 20 زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے ، یہ حادثہ کیانان پریفیکچر میں پیش آیا ، یہ ایک غریب، دور افتادہ اور پہاڑی حصہ ہے جہاں کئی نسلی اقلیتیں آباد ہیں۔
Load/Hide Comments


