سوراب میں پولیس کی گاڑی پر فائرنگ، افسران محفوظ رہے، ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار

کوئٹہ (انتخاب نیوز) سوراب میں پولیس کی گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس افسران محفوظ رہے، تعقب کرنے پر ملزمان گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ گزشتہ سب سوراب میں مسلح کار سواروں نے ڈی ایس پی سوراب محمد یوسف ریکی اور ایس ایچ او سوراب منیر احمد جتک کی گاڑی پر فائرنگ کردی تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں دونوں افسران محفوظ رہے، پولیس نے حملہ آوروں کا تعقب کرتے ہوئے انہیں دشت حاجیکہ کے مقام پر گھیرے میں لے لیا، جس پر ملزمان اپنی گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لیکر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں