کوئٹہ تفتان شاہراہ پر مشکوک گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیے گئے
نوکنڈی (انتخاب نیوز) کوئٹہ تفتان شاہراہ پر لیویز فورس کی اسنیپ چیکنگ، مشکوک گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دئیے گئے۔ اے سی تفتان کی ہدایت پر نوکنڈی لیویز فورس نے رسالدار سردار رسول خان مینگل کی سربراہی میں دفعدار نور احمد ایجباڑی، گشت انچارج بابر ساسولی، منیر احمد ایجباڑی و دیگر کے ہمراہ کوئٹہ تفتان شاہراہ غریب آباد میں اسنیپ چیکنگ کے دوران متعدد مشکوک گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیے۔ رسالدار سردار رسول خان مینگل نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے وقتاً فوقتاً کارروائی کا سلسلہ جاری رہیگا۔ ان کا کہنا ہے کہ کالے شیشے گاڑیوں میں جرائم پیشہ افراد گھومنے کیساتھ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش بھی کرتے ہیں جو کسی صورت علاقے کے امن کیلئے سود مند نہیں۔ علاقے میں مثالی امن کے قیام کیلئے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری رہیگا، عوام کے تعاون سے علاقے کو امن کا گہوارہ بن کر دم لیں گے۔


