تربت،بلوچستان حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ تمپ کیلئے سمری کی منظوری خوش آئند عمل ہے، میراصغر رند
تربت(نامہ نگار) بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سنیئر نائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ تمپ کے لیے سمری کی منظوری ایک مثبت اور خوش آئند عمل ہے یہ اہلیان تمپ و مند کا پرانا مطالبہ تھا جس کے لیے کئی بار اسمبلی میں آواز بلند کی گئی اور گزشتہ ادوار میں بھی اس پر کافی کام کیا گیا لیکن بد قسمتی سے حکومتوں کی عدم توجہ کی وجہ سے اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کی منظوری سے اہل علاقہ کو بہت سارے فائدے ہوسکتے ہیں خصوصاً روزگار اور ملازمت کے زرائع پیدا ہونے کے ساتھ ملک اور صوبے کی اعلی تعلیمی اداروں میں مختص ڈسٹرکٹ کوٹہ سے نوجوان اعلیٰ تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر سکیں گے اسی طرح شعبہ صحت و دیگر اداروں کا قیام اور ان سے رسائی ممکن ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یہ امید رکھتے ہیں کہ حکومت بلوچستان سمری کو فائنل کرکے پوری طور پر ڈسٹرکٹ کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ ڈسٹرکٹ کے تمام عملے کا آرڈر جاری کریگی۔


